خانیوال، پولیو ٹیم کو دہشتگردی کانشانہ بنانیوالے ملک وقو م کے مستقبل کو مفلوج بناناچاہتے ہیں، ملک آفتاب عباس خان ایڈووکیٹ

جمعرات 27 نومبر 2014 17:20

خانیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پولیو ٹیم کو دہشتگردی کانشانہ بنانے والے ملک وقو م کے مستقبل کو مفلوج بناناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو ٹیم کی ورکرز خواتین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگر د ی کے ان واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت کو ٹھوس لائحہ عمل بناناچاہیے پولیو کا خاتمہ نہ کیاگیا توپاکستان پوری دنیا سے کٹ کررہ جائیگا عالمی سطح پر پہلے ہی سفری پابندی لگ چکی ہے اورپولیو سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا ہے ۔

پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے پوری قوم کو متحدہوکر اپنا موثر رول اداکرناچاہیے اوردہشتگردوں کی تمام پناہ گاہیں ختم کرناہونگی۔

متعلقہ عنوان :