’پاکستان میں ای کامرس سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لئے بہترین مواقع دستیاب ہیں لیکن پاکستان میں کاروباری طبقے کی اکثریت ابھی تک ای کامرس سیکٹر سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکی، آدم داود

جمعرات 27 نومبر 2014 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی پاکستان کی سب سے بڑی اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء مارکیٹ Kaymu.pk نے حال ہی میں پورے پاکستان میں Kaymu Entrepreneurship کے نام سے ایک نئے پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری طبقے کو ایک کامیاب ای کامرس سٹور قائم کرنے اور چلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لئے Kaymu نے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور دیگر بہترین اداروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستان میں نوجوانوں کو اپنے ذاتی ای کامرس سٹور شروع کرنے او ر انہیں ترقی دینے کے لئے بنیادی تربیت اور حوصلہ افزائی فراہم کی جاسکے۔

اس موقع پر Kaymu پاکستان کے ریجنل مینیجر آدم داود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستان میں ای کامرس سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لئے بہترین مواقع دستیاب ہیں لیکن پاکستان میں کاروباری طبقے کی اکثریت ابھی تک ای کامرس سیکٹر سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کے حل کے لئے Kaymu.pk نے پاکستان میں Kaymu Entrepreneurship Program کا آغاز کیا ہے تاکہ پاکستان میں موجود چھوٹے کاروباری طبقے کوانٹرنیٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فروخت کو مزید وسعت دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس پروگرام کے تحت Kaymu Pakistan کی ایک پوری ٹیم پاکستان میں لوگوں کو اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء کاروبار کو شروع کرنے کے طریقہ کار، فوائد اور چیلنجز کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے مختلف ٹیوٹوریل، ورکشاپس اور سیشنز sessions کا انعقاد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :