فیصل آباد،جعلی ادویات فروخت کرنیوالی فارما کمپنی سمیت ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب تیرہ عطائی ڈاکٹروں کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 27 نومبر 2014 17:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) جعلی ادویات فروخت کرنیوالی فارما کمپنی سمیت ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب تیرہ عطائی ڈاکٹروں کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ۔سپیشل جج ڈرگ محمد ارشد قیوم نے چشتی فارما کمپنی کو چار چالانوں میں سزاسناتے ہوئے مجموعی طورپر ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔ احمد پور سیال کے ظفراقبال اور اللہ دتہ کو دس دس ہزار روپے۔

(جاری ہے)

گوجرہ کے فریاد کو دس ہزار روپے ۔بھوانہ کے محمدسلیم کو تنویر عباس کو سات سات ہزار روپے ۔ کمالیہ کے حکیم رمضان کو پندرہ ہزار ۔شاہد کو دس ہزار روپے ۔ کلورکوٹ کے محمد نواز کو تیس ہزارر وپے جرمانہ اور ایک سال پروبیشن کی سزا، جاوید اسماعیل کو سات ہزار اور رمضان کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور گوجرہ کے زاہد خلیل کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم سنایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :