عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ دہشت گردی کے پیش نظرکام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ‘تمام اداروں کو فی الفور بند کرکے عملے کو اسلام آباد طلب کرلیا‘فول پروف سیکورٹی ملنے تک سرگرمیاں بحال نہیں کریں گے ‘عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مراسلہ جاری

جمعرات 27 نومبر 2014 18:40

عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کردیا ۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان ریجن کے ہیڈ ڈاکٹر رچل نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرا دکی فائرنگ سے 4 ورکرز جاں بحق ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ہمیں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور بلوچستان میں سرگرمیاں بند کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ۔ مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماتحت تمام اداروں کو فی الفور بند کردیا گیا اور حملے کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز 4 ورکرز کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ فول پروف سیکورٹی ملنے تک سرگرمیاں بحال نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :