کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کاسکالرشپ کی عدم ادائیگی کیخلاف او پی ڈیز کا علامتی بائیکاٹ ‘مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 27 نومبر 2014 18:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ماہانہ سکالرشپ کی عدم ادائیگی کے خلاف او پی ڈیز کا علامتی بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے کوئٹہ میں سول اور بی ایم سی سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ اور ینگ ہاؤس جاب ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حل تک او پی ڈیز کا علامتی بائیکاٹ شروع کردیا جس کی وجہ سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کمال خان نے بتایا کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں کبھی ینگ ڈاکٹرز تو کبھی سینئر ڈاکٹرز ہڑتال پر ہوتے ہیں جس کا اثر براہ راست غریب اور عام شہریوں پر پڑ رہا ہے ۔ حکومت مذکورہ ڈاکٹرز تنظیموں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائے ۔