رکن سندھ اسمبلی شیراز وحیدنے اسپرے مشین میں جراثیم کش ادویات ڈال کربلدیہ کورنگی میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 27 نومبر 2014 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ڈسٹرکٹ کورنگی کی یونین کونسل 11 میں مچھر ، مکھی ،کیڑے مار مہم اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اسپرے مشین میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے کا آغاز کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کی صحت اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہے ہیں اسی لئے مچھروں اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤ اور خاتمہ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے اور محکمہ صحت کا عملہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں باقاعدگی سے اسپرے کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں اسپرے مہم کو عوام نے بے حد سراہا ہے کیونکہ اس اقدام سے آسانیاں اور مچھروں سے نجات مل رہی ہیحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے اور اسپرے مہم اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کر یں کچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے اور گلی محلے یا سڑک پر پانی جمع نہ ہونے دیں اس لئے کہ مچھروں اور ڈینگی وائرس کی کھڑے پانی میں افزائش ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :