بٹ خیلہ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے فراہم کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔بم دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا،ہسپتال میں مریض اور تیماردار معجزانہ طور پر بچ گئے

ہفتہ 16 جون 2007 15:17

بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جون 2007) ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کیلئے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او)کی طرف سے فراہم کی گئی گاڑی کونامعلوم تخریب کاروں نے بم سے اُڑادیاگیا،بم دھماکہ سے پوراشہرلرزاُٹھا،ہسپتال میں پڑے مریض اورتیماردارمعجزانہ طورپربال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11:45منٹ پرایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹربخت ذادہ کے آفس کے سامنے کھڑی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے فراہم کی گئی گاڑی نمبر:x-68-3513 جومالاکنڈایجنسی اورضلع بونیرمیں پولیوکے خاتمے کیلئے ڈاکٹرصبیح الدین کی نگرانی میں کام کررہی ہے کوبم کے زورداردھماکہ سے اُڑادیاگیا۔

بم دھماکہ اتنازوردارتھاکہ پوراشہرلرزاُٹھاتاہم ہسپتال میں پڑے مریض اورتیماردارمعجزانہ طورپربال بال بچ گئے۔بم ڈسپوزبل سکواڈکی ٹیم صبح سویرے پہنچ کربم کے ٹکڑے اکٹھے کئے ۔صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مزکورہ بم ڈیڑھ کلووزنی تھااگریہ واقعہ رات کے بجائے دن میں رونماہواتھاتواس سے انسانی جانوں کے ضیاع کاخدشہ تھا۔مزکورہ واقعہ تحصیل بٹ خیلہ کی تاریخ کاپہلاواقعہ ہے۔