ناوگئی دربنوں میں ایف سی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں لوگوں کا مفت معائنہ

جمعرات 27 نومبر 2014 20:34

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ناوگئی دربنوں میں ایف سی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں لوگوں کا مفت معائنہ ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی کے علاقے دربنوں میں باجوڑ سکاؤٹس کی جانب سے فری میڈیکل کا انعقادکیاگیا۔میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیاگیا او رانہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر امیر علی کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکاؤٹس نے تحصیل ناوگئی کے علاقے دربنوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں باجوڑ سکاؤٹس کے ڈاکٹرز نے حصہ لیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین ڈاکٹر وں نے علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویا ت بھی فراہم کی ۔فری میڈیکل کیمپ کے انچارج کیپٹن ڈاکٹر محمد عثمان نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ غریب اور ضرورت مند افرادکا گھر کے دہلیز پر مفت علاج کرایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :