اسلام آباد‘ پمز میں مریض کی ہلاکت پر ورثاء کا نرس پر تشدد،واقعہ کے خلاف نرسز کا پمز ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 27 نومبر 2014 21:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پمز میں مریض کی ہلاکت پر ورثاء کا نرس پر تشدد،واقعہ کے خلاف نرسز کا پمز ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پمز ہسپتال میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں داخل 80 سالہ خاتون کی ہلاکت پر اس کے ورثاء نے ڈیوٹی پر موجود نرس شازیہ ملک پر تشدد کرنا شروع کر دیا، وارڈ میں موجود باقی سٹاف نے تشدد کرنے والے امجدنامی شخص کو نہ روکا جس کے بعد وہ خاموشی سے ہسپتال سے فرار ہو گیا، اس واقعہ کے خلاف ہسپتال کی نرسز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نرسز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں جس سے اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔
بعد ازاں ڈاکٹر خلیق الزماں کی یقین دہانی پر نرسز نے احتجاج ختم کر دیا۔ ڈاکٹر خلیق الزماں کا کہنا تھا کہ نرس پر تشدد کے واقعہ پر ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو جلد واقعہ کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ بعد ازاں تھانہ مارگلہ میں نرس پر تشدد کرنے والے ملزم امجد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.