کوئٹہ ،نیشنل پارٹی کی پولیو ٹیم پر حملہ اور معصوم خواتین ورکرز کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 27 نومبر 2014 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پولیو ٹیم پر حملہ اور معصوم خواتین ورکرز کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت عناصر بندوق اور بارود کے زور پر معاشرے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان عناصر کا ایجنڈا بین الاقوامی ہے جو معاشرے میں افراتفری پیدا کرکے موذی امراض جہالت اور دہشت گردی و انتہاء پسندی اور بنیاد پرستی کو فروغ دیا جائے اور ملک کا نششہ بین الاقوامی دنیا اور مہذب اقوام کے سامنے اس انداز سے پیش کیا جائے کہ یہ قروب وسطی میں رہتے ہیں اور پوری دنیا کو ان سے خطرہ لاحق ہے ترجمان نے کہا کہ ہمارے لئے اتنی توہین کافی ہے کہ ہمارے حجاج کرام کو جدہ ایئرپورٹ پر پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں ترجمان نے گزشتہ روز کے واقعہ کو دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے واضع کہا ہے کہ اس قسم کی حرکت کرنے والے نہ اسلام کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رعایت کے مستحق ہیں ان کی سرکوبی نہ صرف حکومت بلکہ ہر ذمہ دار شہری اور تمام سیاسی و سماجی جماعتوں ‘ تنظیموں کا فرض ہے کہ ان کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنے اور ان کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ہر سطح پر ان کی مذمت کریں پارٹی ترجمان نے میڈیا سے بھی گزارش کی ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف بھرپور مہم چلائیں ترجمان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقع میں شہید ہونے والی خواتین ورکرز کیلئے 20 لاکھ روپے فی کس اور ان کے خاندان کو ایک ملازمت فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے اور واضع کیا ہے کہ خواتین شہداء کی حیثیت قومی شہداء کی ہے جو انسانیت کی بقاء اور معاشرے کو موذی امراض سے بچانے کیلئے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان خواتین شہداء کو تاریخ اور مہذب دنیا صدیوں تک یاد رکھے گی ۔