پنجگور،سول ہسپتال روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مریضوں کی آمد ورفت میں شدید مشکلات

جمعرات 27 نومبر 2014 22:26

پنجگور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)پنجگور سول ہسپتال روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریضوں کے آمد ورفت میں شدید مشکلات روڈ انتہائی ناقابل سفر ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگورکا مین آرسی ڈی روڑ جو تربت اور پنجگور ڈگری کالج اور سب سے بڑی آبادی والے علاقے غریب آباد چتکان سمیت ہسپتال کیلئے استعمال ہوتی ہے جو معتدد جگہوں پے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کئی جگہوں پے کھنڈرات بن چکے ہیں چھوٹے چھوٹے گاڑیوں کیلئے درِسر بن چکی بلخصوص سول ہسپتال کے ایمبولینس اور ایمرجنسی مریضوں کیلئے سخت مشکلات کا سبب ہے عوامی حلقے نے صوبائی وزیر صحت میر رحمت علی صالح سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال کی روڑ کی مرمت کیلئے نوٹس لے اور ان کی تعمیر کیلئے عملی اقدام کرئے۔