عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کے فیصلے بعد بھی پولیو مہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ، صالح بلوچ

جمعرات 27 نومبر 2014 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کے فیصلے بعد بھی پولیو مہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اپنے معاشرے کو معذوری سے بچانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہیلتھ ٹیم پر ہونے والا حملہ قابل مذمت ہے اور ہم کھلی دہشت گردی سمجھتے ہیں حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہیلتھ ٹیم پر حملے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ پولیو مہم میں ہمارے اپنے رضا کار کام کررہے ہیں اور ٹیموں پر حملوں میں ہمارا نقصان ہوا ہے مگر اس کے باوجود بھی حکومت بلوچستان پولیو کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے اور اگر عالمی ادارہ صحت اپنی سرگرمیاں محدود کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرتا ہے تو وہ اپنے فیصلے میں آزاد ہے ہم اپنے عوام کیساتھ مل کر پولیو کے خلاف جاری جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے عالمی ادارہ صحت کے بائیکاٹ سے پولیو مہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تحفظات کے خاتمے کیلئے بھی ہم مل کر بیٹھیں گے اور بات چیت کریں گے

متعلقہ عنوان :