لاہورہائیکورٹ نے میوہسپتال کے کوارٹرز کو مسمار کرکے مالکان کو ادائیگی نہ کرنے پر ایم ایس اورسیکرٹری صحت سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا

جمعہ 28 نومبر 2014 11:48

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ظفراللہ خاکوانی کے روبرو درخواست گزار کی وکیل نے موقف اختیارکیاکہ میوہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹڑوں سمیت دیگر ملازمین کی رہائش گاہیں مسمار کردیں تھیں اور اس کے عوض انہیں پیسے دینے کے لیے کاغذی کاروائی مکمل کی لیکن ابھی تک متاثرین کو رقم کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہاہے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ایم ایس میوہسپتال سے پندرہ روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی