محکمہ صحت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی تکنیکی معاونت سے آزاد کشمیر قانون برائے محفوظ انتقال خون 2003کے نفاذ پرعمل شروع کر دیا

جمعہ 28 نومبر 2014 13:12

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) محکمہ صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بلڈ ٹرانسفیوژن (انتقال خون) اتھارٹی نے اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی تکنیکی معاونت سے آزادجموں وکشمیر قانون برائے محفوظ انتقال خون 2003کے نفاذ کاعمل شروع کر دیاہے۔اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر بلڈ بنکس کی رجسٹریشن کاعمل شروع کر دیا گیاہے۔

فیز I میں بلڈ ٹرانسفیوژ ن اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے ضلع میرپور، ضلع بھمبر کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور بلڈ بنکس کا معائینہ کیاہے۔ اسی سلسلہ میں ضلع کوٹلی کا بھی دورہ کیا گیا جس کامقصد تمام بلڈ بنکس کا رجسٹرکرنا اورلائسنس جاری کرنا ہے۔ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی انسپکشن میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کے معیار پر پور ااترنے پر آزادکشمیر میں محفوظ انتقال خون کے قانون 2003کے معیار پر پورا اترنے پرپہلالائسنس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQہسپتال کوٹلی کے دفترمیں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر سرجن جہانگیر، ڈاکٹرزحضرات اور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ٹیم میں شامل سیکرٹری BTAڈاکٹرنوید احمد، ٹیکنیکل ایکسپرٹ عثمان وحید،کامران احمد اور وفا حسین شامل تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر راشد یعقوب پیتھالوجسٹDHQ ہسپتال کوٹلی کو بلڈ بینک کالائسنس جاری کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر اقبال ADHQ ، ڈاکٹر شفقت شاہ DMSنے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :