صوبہ بلوچستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ‘تعداد 15ہوگئی

جمعہ 28 نومبر 2014 14:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) صوبہ بلوچستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔بلوچستان محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ وائرس قلعہ مسلم باغ قلعہ سیف اللہ میں ایک نو ماہ کے بچے میں پایا گیا۔کیس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ۔حکام نے والدین کی جانب سے پولیو ویکسین سے انکار بلوچستان میں پولیو کیسز کی وجہ بتائی۔

(جاری ہے)

یہ کیس ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب بدھ کے روز کوئٹہ میں تین خواتین سمیت چار پولیو ورکرز کو مسلح افراد نے جاں بحق کردیا تھا۔اس کیس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ اکبر حسین درانی نے بتایا کہ پولیو کی 58 ٹیموں کے لیے 900 پولیس اور لیویز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران حساس مقامات پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :