لیجنڈ فٹبالر پیلے کو صحت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا دیا گیا

جمعہ 28 نومبر 2014 15:01

لیجنڈ فٹبالر پیلے کو صحت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا ..

ساوٴ پالو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء)برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو صحت بگڑنے پر 'انتہائی نگہداشت یونٹ' میں داخل کرا دیا گیا۔ایڈسن آرنتیس ڈو ناسیمنٹو (پیلے) کو تین دن قبل پیشاب کے انفیکشن کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ساوٴ پالو کے البرٹ آین سٹائن ہسپتال کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ پیلے کو بہترین نگہداشت فراہم کرنے کے غرض سے یہ قدم اٹھایا گیا۔

گردوں میں پتھری کی وجہ سے 13 نومبر کو آپریشن کے بعد پیلے کو گھر جانے دیا گیا تھا۔ہسپتال کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مریض کو ایک ایسے کمرے میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا قریب سے خیال رکھا جائے گا۔ 'آپ اسے آئی سی یو نہیں بلکہ ایک خاص کمرہ قرار دے سکتے ہیں'۔دو سال قبل، 15 نومبر، 2012 میں اسی ہسپتال میں پیلے کے ایک کولہے کا آپریشن ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دی کنگ کے نام سے مشہور پیلے ٹریس کوراکوس نامی شہر کے ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے۔تاہم وہ اپنی صلاحتیوں کی وجہ سے عظیم فٹبالر قرار پائے۔ انہوں نے 1363 میچوں میں 1281 گول سکور کر رکھے ہیں۔انہوں نے برازیل کی جانب سے 91 میچوں میں 77 گول سکور کیے اور صرف 17 سال کی عمر میں اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتا۔