میوہسپتال کے کوارٹرز مسمار کرکے مالکان کو ادائیگی نہ کرنے پر سیکرٹری صحت اور ایم ایس سے جواب طلب

جمعہ 28 نومبر 2014 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء)لاہورہائیکورٹ نے میوہسپتال کے کوارٹرز کو مسمار کرکے مالکان کو ادائیگی نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب او رہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ظفراللہ خاکوانی نے درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میوہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں سمیت دیگر ملازمین کی رہائشگاہیں مسمار کردیں اسکے عوض رقم کی ادائیگی کے وعدہ کیا گیا اور کاغذی کارروائی بھی کی گئی لیکن تاحال متاثرین کو رقم کی ادائیگی نہیں ہوسکی ۔

عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ایم ایس میوہسپتال سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔