خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیو ورکرز کا یکم دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان

جمعہ 28 نومبر 2014 17:02

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیو ورکرز نے یکم دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ پولیو ورکرز کے مطابق گذشتہ پانچ پولیو مہمات کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کئے گئے اسلئے یکم دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو سپروائزرز اور ورکرز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے اے پی اے لنڈی کوتل طیب عبداللہ کے دفتر میں باضابطہ درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی لیکن اس پر بھی کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی اے لنڈی کوتل سے انصاف نہ ملنے اور مایوس ہوکر پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :