موسیٰ خیل،انسدادپولیو کی سہ روزہ مہم اختتام پزیر27/ہزار256بچوں کوپولیوسے بچاوٴکے قطرے پلائے گئے

جمعہ 28 نومبر 2014 18:49

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء)انسدادپولیو کی سہ روزہ مہم اختتام پزیر27ہزار256بچوں کوپولیوسے بچاوٴکے قطرے پلائے گئے، 27ہزار229بچوں کاہدف مقرر گیاتھا ڈپٹی کمشنرآغانبیل اختر کی زیرنگرانی پولیوکے سہ روزہ مہم میں ٹیمیں حکمت عملی کے تحت ضلع بھرکے تمام علاقوں میں گھرگھرجاکربچوں کوپولیوسے بچاوٴکے قطرے پلاتے رہے جن کی کڑی نگرانی ضلعی آفیسران اورڈبلیوایچ اوکے نمائندے ڈاکٹرشفیع دانش کرتے رہے مہم کے دوران بچوں کے انکاری والدین کومربوط حکمت عملی کے تحت مناکران میں سے اکثرکے بچوں کوقطرے پلائے گئے جبکہ مہم کے دوران بچوں کی کچھ تعداد گھروں سے باہرہونے کی وجہ سے رہ گئے جن میں سے زیادہ تر کو کیچ اپ ڈے میں کورکرلیا گیامہم پرعلاقہ مکینوں اور انتظامی حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے اس مہم کو منظم اوربہترین نتائج کا حامل مہم قراردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنرآغانبیل اخترکو شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔