پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز اور پولی کلینک نے 30نومبر کے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے آج ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا، ایمرجنسی اور وارڈ زمیں اضافی بیڈ لگا دیئے گئے

جمعہ 28 نومبر 2014 19:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز اور پولی کلینک نے 30نومبر کے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے آج بروز ہفتہ کو ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ، ایمرجنسی اور وارڈز میں اضافی بیڈ لگا دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پمز اور پولی کلینک کے ترجمان کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اکرم نے آج بروز ہفتہ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی ٹیم تیار کی گئی ہے نو ٹیمیں انتیس اور تیس نومبر کیلئے بنائی گئی ہیں ایک ٹیم کے نو ممبر ہوں گے اور پروفیسر ڈاکٹرز ٹیم کو لیڈ کرے گا پولی کلینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد حسین نے بھی ایمرجنسی اور وارڈز کو خالی کروا کر اضافی بیڈ لگوادیئے ہیں جبکہ میڈیسن ایمبولینس کیلئے اضافی فیول بھی فراہم کردیا گیا ہے جو ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔