کراچی میں شوگر مافیا چینی کا بحران پیدا کرنے کیلئے متحرک

جمعہ 28 نومبر 2014 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) کراچی میں شوگر مافیا چینی کا بحران پیدا کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کے فی کلو نرخ میں اضافہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ادھر شہر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کے سے ایک روپیہ فی کلو زائد وصول کرکے دسمبر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے سگنل بھی دئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کے نرخ52روپے کلو اور ریٹیل مین 54 روپے کلو تھے جس میں دو روپے اضافے کے بعد ہول سیل میں چینی کے نرخ54 روپے اور ریٹیل میں56 روپے فی کلو کر دئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی مافیا جس میں شوگر مل مالکان شامل ہیں نے گٹھ جوڑ کرکے چینی کے موجودہ اسٹاک سے 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کر دی اس کے ساتھ ہی چینی کی درآمدی ڈیوٹی 20 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ دوسری طرف کرشنگ سیزن کے باوجود کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :