حکومت کی نااہلی سے ملک پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے ، خواہش ہے کہ سندھ بھر میں ایسے ہسپتال بنائے جائیں جہاں ادویات سمیت ساراعلاج فری ہو،ملک میں ضرورت سے زیادہ خوراک پیدا ہونے کے باوجود لوگ بھوکے سوتے ہیں،ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں انسانوں کو فروخت کیاجاتا ہے،حکومت بچیوں کو کراچی لانے کی تحقیقات کرائے،

مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2014 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے 33معصوم بچیوں کو قید میں رکھنے کے واقعے پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں انسانوں کو فروخت کردیاجاتا ہے ۔حکومت بچیوں کو کراچی لائے جانے کی تحقیقات کرائے اور قوم کو یہ بتائے کہ مستقبل میں ایسے واقعے سے بچنے کے لیے انہوں نے کیااقدامات کیے ہیں۔

حکومتی نالائیقیوں کی وجہ سے ہمارا ملک پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے،کوئی بھی بیماری آجائے تو جن لوگوں کے پاس علاج معالجہ کے پیسے نہیں ہوتے وہ سسک کر مرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، پاکستان کواللہ نے قدرتی نعمتوں سے مالامال کیا ہے لیکن ہماری حکومت کی کمزوریوں اور نالائقیوں کی وجہ سے اس ملک کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے ،اس ملک کی اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہوگی کہ جہاں اپنی ضرورت سے زیادہ خوراک پیدا ہوتی ہواس کے باجود لوگ بھوکے سوتے ہو۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ ونگ سندھ کے صدر آغا رفیع سے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کیا۔اس موقع پر ضلع ملیر یوتھ ونگ کے صدر رانازوالفقار ،شیخ اقبال ،جاوید اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ سیاسی معاملات کوسیاسی طریقے سے حل کرے،30نومبر کا جلسہ سیاسی نوعیت کا ہے مگر اس کے خوف سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ یہ لوگ اسلام آباد کے راستے بند کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو استعمال کرکے جلسے کے لوگوں کوڈراما دھمکانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ سندھ بھر میں ایسے ہسپتال بنائے جائیں جہاں ادویات سمیت ساراعلاج فری ہو۔گزشتہ دو حکومتوں سے لیکر آج تک مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ،حکومت اپنے ناجائز کاموں کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی مگر جس انداز میں معصوم اور نوزائیدہ بچوں کی اموات ہورہی ہے اس انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کہ ایسے حالات ہے کہ ہمیں فوری طور پر انتخابی اصلاحات کے بعد نئے انتخابات کی طرف آنا چاہئے مجھ سمیت اٹھار ہ کروڑ عوام نے بھی ن لیگ کی حکومت تسلیم نہیں کیا ہے اگر خدانخواستہ یہ لوگ 2018تک اپنی حکومت کو لے گئے تو ملک اسقدر پیچھے چلاجائے گا جسے سنبھالنا نئی حکومت کے کے بس سے باہر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :