پولیو ورکرز سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں ،وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے، انسداد پولیو کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کرونگا، متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے سا تھ کام کریں،انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعہ 28 نومبر 2014 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے۔قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں لہٰذا انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ سکیورٹی کا مکمل انتظام ہونا چاہیئے۔
وہ جمعہ کو یہاں پولیو کے حوالے سے علیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
انسداد پولیوکے لئے عزم اور جذبے سے کام کیا جارہا ہے -پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آ گے بڑھ کر تعمیری کردار ادا کرناہوگا - قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-انسداد پولیو ٹیموں کو ہر صورت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیو کے موذی مرض کے حوالے سے عوام میں شعورکی بیداری کیلئے موثر مہم چلائی جائے اور پولیو ورکرز کی تربیت کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں ماحولیاتی نمونے پازیٹو ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں کو نیگٹو کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور انسداد پولیو مہم باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.