کنٹرول لائن پر ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار بھارت ہے،نوازشریف،
پوری دنیا کشمیر کو متنازعہ مسئلہ تسلیم کرچکی،بھارتی رویے میں تبدیلی ہمارے مؤقف کی تائید ہے،ہم روز اول سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں،اسلام آباد میں دھرنے دینے والے ملکی ترقی کے خیرخواہ نہیں، لوگوں نے دیکھ لیاعمران خان نے کونسا نیا خیبرپختونخوا بنایا ہے جہاں خطرناک قیدی فرار ، پولیو ورکر مارے جارہے ہیں،تحریک انصاف کا دھرناآخری سانسیں لے رہا ہے، طیارے میں صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 28 نومبر 2014 23:37
کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہونی چاہئے،دنیا اس مسئلے کو متنازعہ مسئلہ تسلیم کرچکی ہے،بھارتی مؤقف میں تبدیلی ہمارے مؤقف کی تائید ہے،کنٹرول لائن پر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار بھارت ہے،اسلام آباد میں دھرنے والوں کو عوام نے دھرنے کیلئے ووٹ نہیں دئیے تھے،دھرنوں کا مقصد ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیلنا ہے،ہم کسی صورت یہ نہیں ہونے دیں گے۔
نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سارک کانفرنس کے اختتام کے بعد وطن واپسی کے دوران طیارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دھرنے سے ملکی ترقی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،دھرنوں کا مقصد ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے،خیبرپختونخوا میں پولیو کارکن مارے جارہے ہیں اور یہاں بیٹھے لوگ نیا پاکستان بنانے کے نام پر لوگوں اور ملک کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں،عوام نے عمران خان کو دھرنے کیلئے نہیں ملکی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ووٹ دئیے تھے،صوبے میں جیلیں توڑ کر خطرناک مجرم فرار اورپولیو ورکر مارے جارہے ہیں اور یہ دھرنا دیکر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں،عمران خان کا ایجنڈا قومی نہیں بلکہ ذاتی ہے،اگر یہ ایجنڈا قومی ہوتا تو ایسا ہرگز نہ ہوتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.