پولیو ورکرز سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں ،وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے‘ شہبازشریف،
انسداد پولیو کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کرونگا، متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے سا تھ کام کریں، انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 28 نومبر 2014 23:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے ،قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں لہٰذا انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ سکیورٹی کا مکمل انتظام ہونا چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جمعہ کے روز یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
انسداد پولیوکے لئے عزم اور جذبے سے کام کیا جارہا ہے -پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آ گے بڑھ کر تعمیری کردار ادا کرناہوگا - قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-انسداد پولیو ٹیموں کو ہر صورت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیو کے موذی مرض کے حوالے سے عوام میں شعورکی بیداری کیلئے موثر مہم چلائی جائے اور پولیو ورکرز کی تربیت کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں ماحولیاتی نمونے پازیٹو ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں کو نیگٹو کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور انسداد پولیو مہم باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.