ضلع اٹک میں پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے آٹھ دسمبر سے تین روزہ پولیو ویکسین مہم شروع ہوگی

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:10

نجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ضلع اٹک میں پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے آٹھ دسمبر سے دس دسمبر ۲۰۱۴ء تک تین دن پولیو ویکسین مہم شروع کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر اٹک چودھری حبیب اللہ کی زیر صدار ت ڈی سی او کانفرنس روم اٹک میں ایک اہم اجلاس انتیس نومبر ،دن بارہ بجے منعقد کیا جائے گا۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :