آرایچ سی گڑھی دوپٹہ عوام کوطبعی سہولیات کی فراہمی کے بجائے قتل گاہ بن گیا

موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچے کوطبعی سہولیات نہ م لنے پرورثا کاآرایچ سی کے صحت میں احتجاج

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:27

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) آرایچ سی گڑھی دوپٹہ عوام کوطبعی سہولیات کی فراہمی کے بجائے قتل گاہ بن گیا ‘ موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچے کوطبعی سہولیات نہ م لنے پرورثا کاآرایچ سی کے صحت میں احتجاج ‘ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ عوام کوطبعی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکاہے ایک موٹرسائیکل حادثہ میں ایک بچہ ابوزر نامی زخمی ہوا جسے ہسپتال لے جایاگیا مگرڈاکٹرنے کمرے سے باہر آنے کی زحمت نہ کی موقع پرموجود دوایل ایچ ویز نے زخمی بچے کی مرہم پٹی کی ‘ ہسپتال میں سرکاری طورپرمعمولی مرہم پٹی کے لئے بھی سامان دستیاب نہ تھا جس پربچے کے ورثا خالد عباس ڈار ‘ طارق عباس ڈارنے زخمی بچے کو آرایچ سی کے صحن میں رکھ کراحتججاجی مظاہرہ کیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور نااہل ڈاکٹرکوتبدیل کیاجائے جوعوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں ورنہ شاہراہ سرینگر بند کرکے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :