بولان، پولیو جان لیوا مرض ہے اس کیخلاف جہاد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،احمد علی صدیقی

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:38

بولان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پولیو ایک جان لیوا مرض ہے اس کے خلاف جہاد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بچوں کے ہاتھوں میں کل کا مستقبل ہے ۔انہیں بہتر نگہداشت کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی کا پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب۔ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی کے زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس کچھی میں منعقد ہوئی جس میں ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر نیاز احمد بگٹی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کیپٹن (ر) وسیم احمداور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی کچھی کو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر نیاز احمد بگٹی نے کہا کے پولیو مہم کی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور بلند حوصلے رکھنے والے پولیو ورکز بھی اپنی پیشہ وارونہ صلاحتیوں کے حوالے سے بالکل تیار ہیں انہوں نے کہا کے مہم کی کامیابی میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس ناسور کا مکمل جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کچھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پولیو ورکرز کو پولیو مہم میں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ورکرز کو چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض تندہی اور محنت سے سرانجام دیکر پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کے ضلع کے آفیسران بھی اس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں مہم کی نگرانی کریں انہوں نے کہا کے ضلع کے باشعور طبقہ بھی اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ بھی ڈالیں اور اپنے محلہ اور گلی کوچوں میں پانچ سال تک کی عمر کے ھر بچے کو پولیو سے بچاوٴ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کی زندگیوں کو مہلک بیماری اور عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے مہم کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :