نیئر بخاری، صابر علی بلوچ، راجہ محمد ظفر الحق، چودھری اعتزاز احسن کی خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ، سینیٹ میں قائد ایوان ، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی سابقہ سینیٹر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مقتول کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :