ماہ نومبر کے آخری ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں0.5 فیصد کمی

ہفتہ 29 نومبر 2014 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ملک میں رواں ماہ نومبر کے چوتھے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، دال ماش ،مسور کی دال ،انڈے،دہی ،باسمتی چاول اور ادرک سمیت گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔جبکہ ، پیاز،آلو،ٹماٹر، زندہ مرغی اور ایل پی جی سمیت چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گائے کے گوشت ، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ، سبزی ، گھی ، آٹا ، مٹی کیتیل ،گیس و بجلی کے نرخ اورکھلے گھی سمیت اٹھائیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :