چارسدہ ‘مختلف واقعات میں 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے‘ شادی سے انکار پر نوجوان نے طیش میں آکر ماں ، باپ اور دو سگے بھائیوں کو ابدی نیند سلا دیا‘فائرنگ سے ملزم کی بھاوج شدید زخمی

ہفتہ 29 نومبر 2014 19:43

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) چارسدہ میں مختلف واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شادی سے انکار پر نوجوان نے طیش میں آکر ماں ، باپ اور دو سگے بھائیوں کو ابدی نیند سلا دیاجبکہ فائرنگ سے ملزم کی بھاوج شدید زخمی ہو گئی ۔ پڑانگ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 22سالہ نوجوان نے خود پر گولی چلا کر زندگی سے آزاد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود بابو کلے میں شادی سے انکار پر طیش میں آکر ملزم گل احمد نے اپنے باپ شیر نواب ،والدہ بی بی رمضا اور دو سگے بھائیوں شاہ ولی اور عبدالوحید کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بھاوج مسماة شکیلہ زوجہ مقتول عبد الوحید شدید زخمی ہو گئی جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس نے مجروحہ مسماة شکیلہ کے رپورٹ پر ملزم گل احمد کے خلاف 324,302دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ۔ واقع کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسرے واقع میں تھانہ پڑانگ کے حدود ماجوکے میں 22سالہ نوجوان عاصم ولد سلیم خان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی سے آزاد کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :