کوئٹہ‘ حکومتی یقین دہانی کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ کا دورانیہ کم کرکے4 کی بجائے 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 19:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کمال خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں جاری علامتی بائیکاٹ کا دورانیہ کم کرکے4 کی بجائے 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بی ایم سی ، سول اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز سے علامتی بائیکاٹ کا دورانیہ 4 کی بجائے 2 گھنٹے کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن مشکلات سے گزر رہی ہے ان اس کا احساس ہے لیکن ہمارے تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔