جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے ،کسی کو بھی دباؤ میں اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ‘ آصف علی زرداری،

جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانیوالی دھکمیوں پر تشویش ہے ،ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے، سابق صدر سے بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کی ملاقات ، پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:08

جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے ،کسی کو بھی دباؤ میں اپنا ایجنڈا نافذ نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے اور ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے، جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانیوالی دھکمیوں پر تشویش ہے ،کسی کو بھی دباؤ میں اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آمد کے بعد بلاول ہاؤس میں ملاقات کرنے والے چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات میں آج ( اتوار) کو پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ رہنماؤں کی جانب سے آصف زرداری کو پارٹی کی پنجاب میں صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے 48یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی امید ہے اور انسانی قدروں کے لیے کام کرتی ہے، اقتدار کے مالک پاکستانی عوام ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ عوام کی طاقت ان کو لوٹائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید تشویش ہیلیکن طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں گے، جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے جبکہ ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی بہتری اور انسانی قدروں کیلئے کا م کرتی ہے ہماری پارٹی کا عزم ہے کہ عوام کا اقتدار عوام کو لوٹایا جائیں ۔