حافظ آباد ، ٹراما سنٹر کا دو سال قبل افتتاح ، ابھی تک شہریوں کو طبی سہولیات فراہم نہ کر سکا

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)ٹراما سنٹر کا دو سال قبل افتتاح ابھی تک شہریوں کو طبی سہولیات فراہم نہ کر سکا۔ کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیر سنٹر کبھی کبھار ہیلتھ کے آفیسروں کی رہائش گاہ بھی بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل اس دور کی ایم این اے و چیئر پرسن ایجوکیشن ٹاسک فورس پنجاب اور حال کی وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے اس وقت کے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور حال کے لیگی ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان کے ساتھ ٹراما سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

لیکن دو سال گزرنے کے باوجود بھی طبی سہولیات کے لئے فنگشنل نہ ہو سکا ہے۔ لیکن عالیشان بلڈنگ کا ایک فائدہ ہو گیا ہے کہ مذکورہ بلڈنگ کبھی کبھار کسی آفیسر صحت کی رہائش گاہ کا کام دے جاتی ہے۔ اور کبھی بہترین تالوں کی زینت بن جاتی ہے۔