افغان فوجی کا باجوڑایجنسی کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن ، حالت بہتر،

کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کی افغان فوجی کی عیادت ،گلدستے پیش کئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:27

باجوڑایجنسی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)افغانستان کے فوجی کا باجوڑایجنسی کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیاجس کے بعد افغان فوجی کے حالت بہترہے ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے افغان فوجی کی عیادت کی اورگلدستے پیش کئے ۔کمانڈنٹ نے افغان فوجی کے مکمل دیکھ بھال اور مفت علاج معالجے کی ہدایت جاری کی ۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ کے سرحدی علاقہ میں ایک پوسٹ پر موجود افغان فوجی کو شدید درد کا احساس ہوا ۔

جسکے بعد افغان فوجی نے پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم پاکستانی پوسٹ پر باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں سے رابطہ کیا اور اپنے تکلیف کے بارے میں بتایا ۔ جس کے بعد باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی جذبے کے تحت ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پرڈاکٹروں نے اُن کے افینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا۔ اور اب اُسکی حالت بہتر ہے ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے خار ہسپتال جاکر افغان فوجی کی عیادت کی ۔

اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اور ان کو فروٹ اور جوس دئیے ۔ اوراُس کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے افغان فوجی سے کہا کہ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہے اور آپ کا یہاں پر مکمل علاج کیاجائیگا۔ افغان فوجی نے بہتر علاج معالجے پر پاکستان فورسز او ر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا ۔