اسپین کی وزیر صحت ”آنا ماتو “ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں

کسی قسم کی کرپشن یا اپنے فرائض میں غیر ذمہ داری کے مظاہرہ کرنے میں ملوث نہیں آنا موتو نے الزامات مسترد کر دیئے

اتوار 30 نومبر 2014 12:38

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) سپین کی وزیر صحت ”آنا ماتو“ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت آنا ماتو کے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ وہ الزامات ہیں جو مقامی عدالت کی جانب سے ان پر لگائے گئے ہیں ان الزامات میں کہا گیا کہ وزیر صحت نے ”گرتل اسکینڈل “ میں اپنے سابق شوہر میونسپل کمیٹی پوزوئیلو دے آلارکون میڈریڈ کے میئر” خیسوس سیپولویدا ماتو“ کی کرپشن میں مدد کی اور سول ذمہ داری جیسے فرائض میں کوتاہی برتی ۔

(جاری ہے)

آنا ماتو نے استعفیٰ دیتے ہوئے سپین کے صدر ماریانو راخوئی اور اپنی حکومتی پارٹی پے پے کے خلاف بیان دینے سے انکار کردیا آنا ماتو نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی کرپشن یا اپنے فرائض میں غیر ذمہ داری کے مظاہرہ کرنے میں ملوث نہیں ہیں اور ان الزامات سے اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کے خلاف کوئی جرم کرنے کا الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کسی جرم میں ملوث ہونے پر قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :