چین ، تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون منظور،عوامی مقامات، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی ممنوع قرار

اتوار 30 نومبر 2014 13:10

چین ، تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون منظور،عوامی مقامات، دفاتر اور ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) چین میں نے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے نئے ضوابط منظور کر لیے گئے، ان نئے قوانین کے تحت عوامی عمارات کے اندر، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی ممنوع قرار دیدی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون منظورکرلیا گیا ہے ۔اس پابندی پر یکم جون سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منظور کیے گئے ان نئے ضوابط کے تحت اگر کوئی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اسے دو سو یوآن کا جرمانہ کیا جائے گا۔ ان ریگولیشنز کے مطابق ٹیلی وڑن، فلموں اور اخبارات کے علاوہ تمباکو نوشی کی مصنوعات کی کھلے عام تشہیر پر پابندی ہو گی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تمباکو نوش چین میں ہی ہیں، جہاں تین سو ملین افراد سگریٹ پیتے ہیں جبکہ 740 ملین افراد سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ کا شکار بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :