والدین اپنے بچوں کومعذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں‘ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبار

اتوار 30 نومبر 2014 13:14

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) تحصیل ہیڈ کواٹر ماڈل ہسپتال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسر ہیلتھ کے آفس میں اسسٹنٹ کمشنر کی سر براہی میں پولیو میٹنگ تفصیل کے مطا بق وزیر اعلی کی ہدایت پر پولیو سے بچاؤ سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر عارف خان نیازی کی سر براہی میں میٹنگ ہو ئی میٹنگ میں ڈپٹی ڈسرکٹ آفیسر ہیلتھ ہارون آباد ڈاکٹر انور سکیھرا۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق احمد۔ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر زراعت چوہدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر تعلیم میل فی میل عملہ پولیس اور محکمہ اوقاف کے ممبران سٹی پریس کلب کے عہدیداران وممبران سمیت عملہ ہسپتال اور سول سوسائیٹی کے لوگوں نے شر کت کی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور عملہ سے تعاون کریں پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اپنے بچوں کی عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کی ٹیموں سے اپ کا تعاون بے حد ضروری ہے اس میں غفلت اپ کے لئے نقصان ہے اورپولیو پلانے والی ٹیموں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کوئی بچہ رہ نہ جائے سکول محلے گلیاں بازار بس اسٹینڈخانہ بدوشوں کے بچے ہر جگہ پر جاجاکر پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے ڈاکٹر انور نے بتایاکہ پولیو آئندہ ما ہ دسمبر آٹھ نو اور دس کو پلائیں جائے گے تمام مھکمہ جات ہم سے تعاون کر ے اساتذہ سے گزارش ہے کہ کوئی بچہ رہ نہ جائے اس پولیو ڈے کو موبائل ٹیمیں 155ایم ٹی فیکس ٹیمیں ایف ٹی 24ٹرانزیٹ ٹیمیں 8ٹوٹل ٹیمیں187زونل سپروائزر22اور ایریا منیجر 34ہیں کل بچے جنکو قطرے پلائیں جائے گے 491932اورٹارگٹ پولیو ڈے ہے 85135ہے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں اور پاکستان شہریوں کے غیر ملکی سفر پر پابندیاں لگ رہی ہیں معاشرے کا ہر طبقہ خصوصا اساتذہ ۔

(جاری ہے)

مذہبی رہنما۔امام مسجد۔اور ریونیو افسران مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کی ویکسین پینے سے رہ نہ جائے تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :