طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرحکو مت نے انہیں ائیر ایمولینس بھجوانے کی پیشکش کر دی، طاہر القادری اور ان کے ورثاء کی جا نب سے اس پیشکش کا تا حا ل کوئی جواب نہیں دیا گیا ، ذرا ئع

اتوار 30 نومبر 2014 15:46

طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرحکو مت نے انہیں ائیر ایمولینس ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لئے خصوصی ایمبولینس طیارے میں بھجوانے کے لئے حکومت نے پیشکش کر دی ہے جس کا تاحال ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے ورثاء نے کوئی جواب نہیں دیا ۔طاہر القادری قبل ازیں تین مرتبہ دل کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں انہیں پہلی مرتبہ 1978 میں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کا علاج انہوں نے پاکستان میں ہی کرایا اور دوسری مرتبہ 1980 ء میں یہ تکلیف لاہور میں ہوئی جب وہ لاء کالج میں بطور لیچکرار اسلامی لاء میں پڑھاتے تھے۔

تیسری مرتبہ انہیں دل کی تکلیف1982 ء میں لاہور میں ہی ہوئی جس کا علاج لاہور سے کرایا گیا۔آخر کار ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کے مشورہ پر وہ تین جنوری 1983 ء میں علاج کے لئے امریکہ گئے تھے جہاں وہ مکمل صحت یاب ہو گئے تھے اور واپسی پر عمرہ کی ادائیگی بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق طاہر القادری نے پاکستان میں کسی بھی ہسپتال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے اور زیادہ کمزوری اور نقاہت ہونے کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال اور علاج معالج کے لئے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی خصوصی ٹیم مقرر کی گئی ہے اس ٹیم میں امریکہ سے آئے ہوئے دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔

طاہر القادری کے صاحبزادوں نے ان کی جماعت کے رہنماؤں ،کارکنوں سے صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔تیسری مرتبہ جب علاج کے لئے گئے تو اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف جو اس وقت وزیراعلی ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی طور پر اپنے والد میاں محمد شریف (مرحوم) کی ہدایت پر گئے تھے

متعلقہ عنوان :