دسمبر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی پروگرام کوبڑا دھچکالگنے کا خدشہ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز، دسمبر میں علاج کی غرض سے امریکہ چلے جائینگے،5 دسمبر کو سرگودھا کا ہونے والا جلسہ منسوخ کردیاگیا، صحت درست نہ ہوئی تو مانسہر ہ اور کراچی کے جلسوں میں آمد مشکل ہوگئی،ترجمان عوامی تحریک نے بھی خرابی صحت کی تصدیق کردی
اتوار 30 نومبر 2014 15:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) دسمبر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی پروگرام کوبڑا دھچکالگنے کا خدشہ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز، دسمبر میں علاج کی غرض سے امریکہ چلے جائینگے،5 دسمبر کو سرگودھا کا ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیاگیا، صحت درست نہ ہوئی تو مانسہر ہ اور کراچی کے جلسوں میں آمد مشکل ہوگئی،پی اے ٹی اسلام آباد کے ترجمان غلام علی نے بھی خرابی صحت کی تصدیق کردی۔
باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر علامہ طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہے اور اس وقت ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہے جوکہ کچھ وقت کیلئے نارمل ہوتاہے مگر تھوڑی ہی دیر کے بعد دوبارہ ہائی ہوجاتاہے جس کے باعث ان کی طبیعت سنبھل نہیں پارہی اس سلسلے میں عام ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ختم کردیاگیاہے ۔(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری فی الوقت پاکستان میں رہناچاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کسی طریقے سے کراچی کے25دسمبر کو ہونیوالے جلسہ میں ضرور شرکت کریں لیکن ان کے معالج انہیں اس سے مسلسل منع کررہے ہیں کہ وہ اپنے علاج پر توجہ دیں اور آرام کریں اگر ڈاکٹر قادری کی صحت درست نہ ہوئی تو دسمبر کے وسط میں ہی امریکہ چلے جائینگے اور دیگر جلسوں کو منسوخ کردیا جائیگا یاپھر مرکزی قیادت اور اتحادی جماعتوں کو ان جلسوں کی قیادت سونپی جائیگی۔
ڈاکٹر طاہر القادری جنہیں 72گھنٹے آرام کا مشورہ ڈاکٹرزنے دیا ہواہے نے اپنی مصروفیات کسی حد تک کم کرلی ہیں اور میل ملاقاتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں جب ”آن لائن“ نے موقف جاننے کیلئے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے ترجمان غلام علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت فی الوقت ناساز ہے اس سلسلے میں ان کے بیٹے سے بھی رابطہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان قائد عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدصحت یاب ہوکر دوبارہ ان میں آئیں اور انقلاب مارچ کے سلسلے کو اس کی منزل کی جانب بڑھایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.