کوئٹہ  پولیو ورکرز کے اوپر حملہ کرنے کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام دالبندین میں مظاہرہ

اتوار 30 نومبر 2014 17:22

دالبندین( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) کوئٹہ میں پولیو ورکرز کے اوپر حملہ کرنے کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام دالبندین میں مظاہرہ ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پولیو ورکرز کے اوپر حملہ کرنے کے خلاف دالبندین میں مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منظور حسن زئی ،اور بی این پی کے بزرگ رہنما عبد الراحمن نوتیزئی ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت پولیو ورکرز کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے دن دھاڑے معصوم پولیو ورکز جس میں خواتین شامل ہے انھیں قتل کر نا انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا قبائلی روعایت کے مطابق بھی خواتین پر گولی چلا نا ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا بی این پی جسکی شدید مزمت کرتا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری ،اور پولیو ورکرز سمیت تمام لوگوں شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔

پولیو ورکرز کے اوپر حملہ موجودہ حکومت کی منہ پر ایک تماچہ ہیں اس احتجاجی مظاہرہ میں بڑی تعداد میں بی این پی کے کارکنان شریک تھیں ۔