مسافروں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ارزاں/کھانے کی فراہمی،پاکستان ریلوے کا پیکڈ فوڈکی فراہمی کا آغاز

اتوار 30 نومبر 2014 22:18

مسافروں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ارزاں/کھانے کی فراہمی،پاکستان ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو معیاری اور حفطان صحت کے اصولوں کے مطابق ارزاں/کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیکڈ فوڈکی فراہمی کا آغاز کر دیا پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس (پراکس) کے مینجنگ ڈائریکٹر شمیم احمد شیرازی کی ہدایت پر مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے تمام گاڑیوں میں حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیکڈ فوڈ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے آزمائشی بنیادوں پر ہزارہ ایکسپریس، تیزگام، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس سمیت تمام ڈائننگ کاروں میں معیاری اور ارزاں کھانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تمام کھانا پیکڈ دیا جائے گا مسافروں نے پراکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پیکڈ فوڈ کی سہولیت کو ایک مثبت اضافہ قرار دیاہے۔

متعلقہ عنوان :