Live Updates

عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتے، ہولی فیملی ہسپتال میں چوہے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہو ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کابیان

اتوار 30 نومبر 2014 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتے۔ ہولی فیملی ہسپتال میں چوہے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ہسپتال میں نومولود بچوں کی آکسیجن کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عمران خان صوبہ خیبرپختونخوا کی خبرلیں جہاں خسرے کے غلط انجکشن لگنے سے درجنوں بچے جاں بحق ہوئے اور پولیو کے باعث متعدد بچے معذوری کا شکار ہو گئے اور عمران خان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات