خیبرایجنسی میں پولیو رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا ‘ مہم ملتوی کر دی گئی

پیر 1 دسمبر 2014 14:03

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) خیبرایجنسی میں پولیو رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا ‘ شروع ہونے والی مہم ملتوی کردی گئی،خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل اور جمرود میں پیر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم رضا کاروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی،تین روزہ مہم ملتوی ہونے کے باعث ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بچے قطرے پینے سے محروم ہوگئے، پولیو رضاکاروں کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ سات ماہ سے معاوضے ادا نہیں کیے گئے، معاوضوں کی ادائیگی تک پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :