پولیو کے خلاف 3 روزہ مہم کل سے شروع کی جائے گی

پیر 18 جون 2007 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2007ء) ملک سے پولیوکے خاتمے کیلئے 40 اضلاع میں 3 روزہ مہم 19 جون بروز منگل سے شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم ملک کے 40 اضلاع میں آج سے شروع ہو گی۔ اس مہم کے دوران ایک کروڑ 22 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 30 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

اس تین روز مہم کیلئے پنجاب کے پانچ جبکہ سندھ سرحد اور قبائلی علاقہ جات میں 13,13 جبکہ صوبہ بلوچستان کے 8 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کے موثر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور ملک کے زیادہ تر علاقوں سے اس بیماری کا خاتمہ ہ وگیا ہے۔ جبکہ امید ہے کہ آئندہ چند برس میں اس بیماری کا ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :