کراچی میں ایبولا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا، مریض جناح ہسپتال داخل

پیر 1 دسمبر 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) کراچی میں ایبولا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا ، مریض کو جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کا رہائشی محمد ہارون نائیجیریا سے براستہ مراکش اور پھر قطر سے کراچی پہنچا ۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر اسے ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں وہاں قائم قرنطینہ میں رکھا گیا ، بعد میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حکومت نے ایبولا وائرس میں مبتلا مریض کیلئے پہلے ہی آئیسولیشن وارڈ بنا دیا تھا۔

مریض کے لواحقین کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حتمی طور پر ایبولا وائرس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کئے جائینگے جس کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ابیولا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :