سرکاری اسپتالوں کونجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا اوپی ڈی کابائیکاٹ

پیر 1 دسمبر 2014 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) سندھ کے سرکاری اسپتالوں کونجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اوپی ڈی کابائیکاٹ کیاجس سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

سول اسپتال سمیت کراچی کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹراورپیرامیڈکل اسٹاف نے احتجاج کیااوراوپی ڈی بندکردیں جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اوراندرون سندھ سے آنے والے مریضوں اور انکے تیمارداردربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آئے۔

این آئی سی ایچ میں سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور نمائندہ تنظیموں کااجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری بندنہ کی گئی توغیرمعینہ مدت تک کی ہڑتال پر غوکیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :