پمز کی وفاقی حیثیت بحال کرنے کے لیے قائمہ کمیٹی بل فوراًاسمبلی میں پیش کرے،جائنٹ ایکشن کمیٹی،

اسپتال کی وفاقی حیثیت بر قرار ، شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو الگ کیاجائے،پمزکی تمام ایسوسی ایشنز کا مطالبہ

پیر 1 دسمبر 2014 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی تمام ایسوسی ایشنز،کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں پمز کی تما م ایسوسی ایشنزکے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ اسپتال کی وفاقی حیثیت کو بر قرار اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے فل فور علیحدہ کیاجائے اوراس سلسلے میں ترمیمی بل 2014قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے ،مقررین نے کہاکہ تمام ملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن کو حتمی شکل دی جائے اورپمز ملازمین کی مستقل رہائش کیلئے سی ڈی اے سے ایک سرکاری سیکٹر منظور کروایا جائے،پمز کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے کہا کہ تمام ملازمین ایسوسی ایشنز بلا تفریق کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی متحد رہیں گے،ہم حکمران بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ گورنمٹ آف جاپان کے دیئے ہوئے تحائف جس میں کالج آف نرسنگ ،سکول آف نرسنگ،CMT،چلڈرن ہسپتال ،MCH کو صورت میں عوام کو دئیے ہیں انہیں عوامی دسترس میں رہنے دیا جائے تاکہ عوام اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی فل فور دورہو سکے، اجلاس سے شریف خٹک،ارشد خان،سائیں دتہ،ملک طاہر اعوان،سٹاف فریدہ چودھری،ملک تنویر نوشاھی،چودھری طاہر ورک،راجہ نعیم اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :