تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید تین کلیاں مرجھا گئیں، ہلاکتوں کی تعداد 146 ہوگئی

پیر 1 دسمبر 2014 21:11

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) تھرپارکر کے دیہات میں غذائی قلت موت بانٹ رہی ہے ، پیرکو بھی غذائی قلت اور بیماری سے تین کلیاں مرجھا گئیں ، دو ماہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر صحرا میں غربت، بھوک، غذائی قلت اور پانی کی کمی موت بانٹ رہی ہے ۔ ہر روز،، لاچار ماؤں کی گود اجڑ رہی ہے ۔ ہسپتال بیمار اور بے بس بچوں سے بھرے پڑے ہیں جو تکلیف سے کراہتے بلکتے روتے روتے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات کی عدم دستیابی بھی بچوں کی جان کی دشمن بنی ہے ۔ خون کی کمی کا شکار لاغر مائیں جسمانی اور دماغی طور پر کمزور بچوں کو جنم دے رہی ہیں ۔ انتظامیہ کی بیحسی نے مجبور اور لاچار لوگوں کی غم کی تصویر بنا کر رکھ دیا ۔ متعدد دیہات میں لوگ بھوک کے ساتھ پانی کی بوند بوند کو بھی ترسنے لگے۔ انتطامیہ کے بلند و بانگ دعوں کے باوجود تھر میں خوراک ، پانی کی کمی اور ادویات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی ۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :