ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے گیٹ پر حاملہ خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دیدیا ، چند لمحوں بعد بچہ انتقال کرگیا

پیر 1 دسمبر 2014 21:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے گیٹ پر حاملہ خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دیدیا  بچہ پیدائش کے چند لمحوں بعد انتقال کرگیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیات میسر نہیں اسلیے طویل سفر طے کروا کے حاملہ خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال لائے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو ہسپتال کے گیٹ پر جنم دینے والی خاتون کی حالت انتہائی نازک ہے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں خاتون کو طبی امداد دے کر اس کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

خاتون کے ساتھ ہسپتال آنیوالی اس کی دو رشتے داروں نے بتایا کہ خاتون قصبہ نبی شاہ بالا کی رہائشی ہے علاقے میں زچگی کیلئے طبی سہولیات میسر نہیں اس لیے اسے مجبوراٍلمباسفررکشے میں طے کروا کے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ حاملہ خاتون سخت تکلیف میں تھی اس لیے وہ تیزی سے رکشہ چلاتے ہوئے ہسپتال پہنچا کئی کلو میٹر کا سفر تھابچہ رکشے میں ہی پیدا ہوا اور انتقال کرگیا۔